فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ۔فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مصر اور عالمی کوششیں کامیاب ہوئیں، دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے جنگ بندی پر اتفاق کی خبرپر ردعمل دینے سے انکار کردیا،اس سے پہلے ہفتے کو غزہ پٹی پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری سے2 فلسطینی نو جوان جاں بحق اور25 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ پٹی میں حماس ودیگر مسلح مزاحمتی تنظیموں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جو 2014 کے بعد اسرائیل کا سب سے بڑا حملہ تھا،اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران غزہ پٹی سے اسرائیلی علاقوں پر کم از کم 17 راکٹ داغے گئے ،اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں بھی درجنوں راکٹ پھینکے گئے جن سے 3 اسرائیلی زخمی ہوئے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024