اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیوگوتریز نے مستونگ دہشتگردحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی مکمل اور جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی،سلامتی کونسل نے کہا ہر طرح کی دہشتگردی عالمی امن اور سلامتی کیلئے شدید خطرہ ہے، دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث افراد، تنظیموں اور ان کے مدگاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیوگوتریز نے ایک بیان میں مستونگ میں دہشتگردی کے گھناﺅنے اور بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور شہدا کے خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی مکمل اور جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی پاکستان میں دہشتگردی کے گھناﺅنے حملوں کی مذمت کی ہے۔سلامتی کونسل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہر طرح کی دہشتگردی عالمی امن اور سلامتی کیلئے شدید خطرہ ہے۔سلامتی کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث افراد، تنظیموں اور ان کے مدگاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024