پیپلز پارٹی کے ورکرز ہمارا اثاثہ، ساتھ لیکر چلیں گے، کامران عبداللہ مڑل، علی قاسم گیلانی
سکندر آباد( نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں۔ کامیابی کے بعد انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔ کسی صورت نظرانداز نہیںکریں گے۔ ان خیالات کااظہار امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 220میاں کامران عبداللہ مڑل ، سابق وزیراعظم کے صاحبزادے سید علی قاسم گیلانی نے گزشتہ روز سکندر آباد میں راؤ ناصر محمود، راؤ جاوید علی شیر کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ منتخب ہوکر سکندر آباد میں واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کریں گے۔ بی ایچ یو کو رورل ہیلتھ سنٹر کا درجہ دلوائیں گے۔ ورکرز اور شہر کے بیروزگار نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے۔ اس موقع پر سابق چیئرمین رانا محمد اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سید یوسف رضا گیلانی اور کامران عبداللہ مڑل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر راؤ جاوید، شبیر احمد چوہان، راؤ شاہنواز ، راؤ صغیر حسنی، راؤ عبدالستار طاری، راؤ اسلم ، راؤ صادق فوجی، راؤ رفیق فیکو، راؤ وقاص بشیر، سابق کونسلرراؤ سلیم دیپا، رانا شہبا ز شیری پرنس،رانا عمران مانو، راؤ محمد افضل، رانا نعیم یامین، بڈی لوہارت سمیت سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔