آئی جی پنجاب کی زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہمی کی ہدایت
لاہور (پ ر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے گذشتہ روز شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے پر لاہور پولیس کے افسران و اہلکاروں کو شاباش دی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس افسران واہلکاروں نے انتہائی جانفشانی اور ذمہ داری کے ساتھ ایک مشکل ڈیوٹی کو بڑی آسانی سے نبھایا۔مظاہرین نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں پر دھاوا بول کر 20 سے زائد افسران و اہلکاروں کو شدید زخمی کیا۔مظاہرین نے شہرکے مختلف مقامات پر پُر تشدد کارروائیوں میں سرکاری گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔انہوں نے مزید کہا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور افسران عیادت کیلئے ہسپتالوں کا دورہ کریں۔ پنجاب پولیس نے گذشتہ روزغیر جانب دار رہ کر عام انتخابات کو پرُ امن کروانے کی ضمانت دے دی۔صوبے میں پُر امن ماحول میں شفاف انتخابات کے انعقاد پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔