مکرمی! کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کرتے ہوئے دیکھنا ہے۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں روز کم عمری میں ڈرائیونگ کے باعث کئی نوجوان حادثات کی نذر ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق ملک میں روز تقریباً! کم عمر ڈرائیورز اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ متعلقہ ادارے اور ہم کیوں اس معاملے میں غفلت کا شکار ہیں؟ ڈرائیونگ، 18 یا اس سے بڑی عمر کے بچوں کو ٹریفک قوانین سیکھنے اور لائسنس جاری ہو جانے کے بعد کرنی چاہئے ورنہ یہ چیزان کے لیے کس حد تک نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ اس سلسلے میں والدین کی کوتاہی بہت دیکھنے کو ملتی ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کرنے کی اجازت کیوں دیتے ہیں اور انہیں ڈرائیونگ کرنے سے منع کیوں نہیں کرتے ہیں؟ اکثر ڈرائیونگ کر رہے ہوتے ہیں۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظرثانی کریں اور انہیں کم عمری میں اپنے بچوں کو ڈرائیونگ کرنے سے روکیں۔ (نور فاطمہ، لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024