راولپنڈی میں زیر تعمیر ’’ماں بچہ ہسپتال ‘‘ جب سیاست کی نذر ہوگیا اور کام برسوں بند رہا ۔ اور دوبارہ شروع ہونے کی سب امیدیں دم توڑ گئیں ۔ تو پراجیکٹ کے کنوینر شیخ رشید احمد نے عدالت عظمیٰ میں عرضی ڈال دی۔ اوائل جولائی میںجنا ب چیف جسٹس مذکورہ بلڈنگ کے معائنہ کے لئے تشریف لے گئے تو ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا کہ عزت مآب شیخ صاحب کی انتخابی مہم لانچ کرنے آئے ہیں ہز لارڈ شپ نے دو ٹوک وضاحت کی کہ وہ تو شعبہ صحت کے متعلق اپنے جنون کی وجہ سے گئے تھے ۔ مگر سیاست کا کیا کیا جائے بقول ابوالکلام آزاد جس کے سینے میں دل نہیں ہوتا۔ یورآنر !ٖاحتیاط، صداحتیاط، لوگ تو کہنے کو فسانہ مانگیں!
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024