A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

بلوچستان میں لوگ تڑپ رہے تھے‘ شہباز شریف مال روڈ پر ڈرامہ کرتے رہے‘ پرویز الٰہی

بلوچستان میں لوگ تڑپ رہے تھے‘ شہباز شریف مال روڈ پر ڈرامہ کرتے رہے‘ پرویز الٰہی

Jul 15, 2018

گجرات (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ مستونگ بلوچستان میں انتخابی ریلی میں شریک بے گناہ لوگ خاک و خون میں لت پت پڑے دم توڑ رہے تھے اور لاہور میں شہبازشریف ایئرکنڈیشنڈ گاڑی میں بیٹھے لوگوں کو قانون شکنی پر اکسا رہے تھے۔ وہ گجرات کے مختلف وفود سے گفتگو، بڑے اجتماع سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور ان کے بیٹوں کو ایئرپورٹ نہیں جانا تھا اس لیے وہ نہیں گئے اور لوہاری اور مال روڈ پر ڈرامہ کرتے رہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ انتخابی جلسوں میں دہشت گردی کے واقعات افسوسناک ہیں، ہم بلور اور رئیسانی خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور متاثرہ خاندانوں کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف نے کون سا کارنامہ سرانجام دیا تھا جو عوام ان کیلئے باہر نکلتے وہ تو سزا یافتہ مجرم لاہور ایئرپورٹ پہنچ رہا تھا جس کی گرفتاری مطلوب تھی اس کا استقبال کیسا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسا مذاق ہے کہ خود ووٹر کو عزت نہ دینے والے کہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو جبکہ انہوں نے ہمیشہ ووٹر کو دھوکہ دیا اور الیکشن میں دھاندلی کی۔

پرویزالٰہی

مزیدخبریں