چین میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں جاری ، مزید 21 ہلاک
بیجنگ ( اے ایف پی ) تائیوان میں تباہی پھیلانے کے بعد سمندری طوفان چھین کے ساحلی علاقوں سے ٹکڑا گیا اس کی تباہ کاریاں جاری ہیں ۔ نیپا رٹک نے بڑی تباہی مچا دی ۔ چین میں مزید 21 افراد ہلاک اور 13لاپتہ ہوگئے ۔ گزشتہ ہفتے بھی تائیوان میں 15 افراد بے گھر ہوئے تھے ۔ میڈیا پر جاری تصاویر میں گاڑیاں الٹی پڑی ہیں ۔ 50 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے اور 8300 گھر تباہ ہوئے ہیں 6 شہر سیلابی پانی میں ڈوب گئے ۔