آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پربھمبرکے علاقہ میں بھارتی جاسوس طیارہ مارگرایا ۔ جاسوس طیارہ پاکستانی حدود میں حساس تنصیبات کی تصاویرلینے کے علاوہ جاسوسی کی دیگر سرگرمیوں کے لئے بھیجا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق گرائے جانے والے طیارے کے ملبے کا ٹیکنیکل ٹیم جائزہ لے گی۔ دوسری طرف ذرائع کے مطابق دفترخارجہ نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمشنرکوطلب کرسکتا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے ڈرون طیارے کے ذریعے جاسوسی پر بھارتی حکومت سےاحتجاج کیاجائےگا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024