ایران ایٹمی معاہدہ سفارت کاری اور مذاکرات کی جیت ہے۔معاہدے سےپاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں حائل رکاوٹیں دور ہو جائیں گی: زرداری
پاکستان کےسابق صدراورپیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری نےکہا ہے کہ ایران اورعالمی طاقتوں کےمابین معاہدےکاخیرمقدم کرتے ہیں۔ معاہدہ سفارت کاری اور مذاکرات کی جیت ہےجوخطےکے لئے گیم چینجرثابت ہوگا۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ ایران کا عالمی طاقتوں سےمعاہدہ خطےمیں امن و استحکام اورترقی کا باعث بنے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کا خواب پیپلز پارٹی نے حقیقت میں بدلا تھا،اب پاکستانی حکومت کو گیس پائپ لائن منصوبےکومکمل کرنا ہوگا۔ ایران سےعالمی اقتصادی پابندیوں کےخاتمےکےبعد پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ جس سے دونوں ممالک میں باہمی تجارت بڑھےگی۔