جوقوم ناانصافی کامقابلہ نہ کرسکےاس کامستقبل تاریک ہوجاتاہے: عمران خان
چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی رمضان المبارک کی ستائیسویں شب نوافل ادا کرنے کے لئے مفتی سعید کےمدرسے میں آئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ آج ہم انتشار کا شکار ہیں ، قرضے لئے جا رہے ہیں، میٹرو بس منصوبوں پر پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے اور قوم تعلیم سے محروم ہے،اربوں روپے کے اشتہار دیئے جا رہے ہیں، لیکن پینے کے لئے پانی نہیں، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تعلیم کے فروغ کے لئے ایسے دانشوروں کی ضرورت ہے جو اسلامی تعلیمات کو مدنظر رکھ کر نصاب ترتیب دیں عمران خان نے کہا کہ قرآن پاک کرپشن کےخلاف جہاد کاحکم دیتاہے، صرف تحریک انصاف نےدھاندلی کےخلاف احتجاج کیا ،،دھاندلی کےخلاف جدوجہد ذاتی مقصد کیلیےنہیں کررہا،ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کےفیصلےسےمتعلق سوالات کیےجاتےہیں اور لوگ اس حوالے سے بہت کچھ کہہ چکے ہیں ،عمران خان نے دعوی کیا کہ خیبرپختونخوامیں دو سال کےدوران کرپشن کی کوئی شکایت نہیں ملی۔