چار ماہ سے قید ماڈل ایان علی کی رہائی قریب،رہائی کا پروانہ کچھ دیر میں لاہور سے راولپنڈی پہنچ جائے گا
ماڈل گرل ایان علی کی رہائی کا دن آخر آ ہی گیا،کچھ دیر بعد مچلکوں کی صورت میں ماڈل گرل کی رہائی کا پروانہ تھامے خصوصی نمائیندہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش ہو گا، منگل کے روز لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست ضمانت کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس انوارالحق پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے ملزمہ کی ضمانت منظور کر لی تھی جس کے بعد ماڈل ایان علی کے ,5،5 لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے لاہور میں جمع کرا دیے گئے تھے، ماڈل ایان علی کو 14 مارچ کو کسٹم حکام نے اسلام آباد ائیرپورٹ سے کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔