امام صحافت مجید نظامی کی پہلی برسی، نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تقریبات ترتیب دیدیں
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن‘ امام صحافت اور نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر مجید نظامی کی پہلی برسی کے موقع پر نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے ان کے شایان شان تقریبات کا ایک جامع پروگرام وضع کیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر مجید نظامی گزشتہ سال 26 جولائی کو رمضان المبارک کی 27ویں شب انتقال کرگئے تھے جس کے ساتھ ہی پاکستانی صحافت کا ایک روشن اور جرا¿ت مندانہ عہد اختتام پذیر ہو گیا تھا۔ تقریبات کا آغاز ہفتہ 25 جولائی 2015ءکو صبح دس بجے ڈاکٹر مجید نظامی کی حیات و خدمات پر مبنی ایک تصویری نمائش سے ہو گا۔ یہ نمائش ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں منعقد ہو گی جو 28جولائی تک جاری رہے گی۔ تحریک پاکستان کے مخلص کارکن‘ سابق صدر مملکت اور نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین محترم محمد رفیق تارڑ اس نمائش کا افتتاح کریں گے جس کے فوراً بعد 10:30 بجے ان کی زیر صدارت وائیں ہال میں ایک خصوصی نشست منعقد ہو گی جس میں ڈاکٹر مجید نظامی کے دیرینہ رفقاءاور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اہل علم و فضل ان کی قومی‘ ملی اور صحافتی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔ اتوار 26 جولائی کو 9:00 بجے صبح نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ اور تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے عہدیدار اور کارکن نیز ڈاکٹر مجید نظامی سے عقیدت رکھنے والے خواتین و حضرات قبرستان میانی صاحب میں ان کے مزار پر حاضری دیں گے‘ ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کریں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے۔ قبرستان میانی صاحب سے واپس آ کر صبح 10:00 بجے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں محفل قرآن خوانی منعقد ہو گی اور 11:30 بجے ختم شریف پڑھا جائے گا اور آبروئے صحافت کے بلندی¿ درجات کے لیے دعا کی جائے گی۔ بعد ازاں لنگر تقسیم کیا جائے گا۔27 جولائی بروز سوموار کو صبح 10:00 بجے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں سکولوں کے طلبا و طالبات کے مابین ڈاکٹر مجید نظامی کے قول ”تکمیل پاکستان کا ہدف.... مقبوضہ کشمیر کی آزادی“ کے عنوان کے تحت انعامی تقریری مقابلہ منعقد ہو گا جس میں لاہور کے معروف تعلیمی اداروں کے مقرر طلبہ حصہ لیں گے۔ منگل 28 جولائی کو کالجوں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ”ڈاکٹر مجید نظامی.... حق گوئی و بے باکی کی علامت“ منعقد ہو گا۔ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ نسل نو کو ارض پاک کے اس نابغہ¿ روزگار اور بطل جلیل کی حیات و خدمات سے روشناس کرایا جائے تاکہ ان کے اندر بھی اس عظیم ہستی کے نقش قدم پر چلنے کا حوصلہ پیدا کیا جا سکے۔
مجید نظامی پہلی برسی