علم کی شمع ہر گھر تک پہنچانے کے لیے ہمارا ساتھ دیں: سید محمد بلال
لاہور (پ ر) آئی ایل ایم ٹرسٹ کے تحت کام کرنے والے ادارے علم فنڈ نے ملک بھر سے ذہین، محنتی اور لائق طلبہ و طالبات میں ایک بلین مالیت کی خطیر رقم سکالرشپ کی صورت میں تقسیم کر دی جبکہ اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے طلبہ و طالبات کا تعلق بلوچستان، اندرون سندھ، جنوبی پنجاب، خیبر پی کے کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ہے۔ علم فنڈ کے ڈائریکٹر سید محمد بلال نے اپیل کی کہ وہ پاکستان کو تعلیم و ترقی یافتہ بنانے کیلئے اس ادارے کا ساتھ دیں۔