ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں: مجتبیٰ شجاع
لاہور (نامہ نگار) وزیر ایکسائز ٹیکسیشن پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وحدت کالونی اور ندیم شہید روڈ کے رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔