تتلے عالی: بااثر افراد نے محنت کش کے کمسن بیٹے کی پائوں کی انگلیاں چارہ کاٹنے والی مشین میں دیکر کاٹ دیں
تتلے عالی (نامہ نگار) با اثر افراد نے محنت کش کے کمسن بیٹے کے پائوں کی انگلیاں چارہ کاٹنے والی مشین میں دیکر کاٹ ڈالیں۔ نواحی گائوں طور کا محنت کش محمد عارف اپنے عزیز کو ملنے گیا ہوا تھا کہ مبینہ طور پر ہمسایہ جنید اور اسکے بھائی سرفراز نے محنت کش کے 10سالہ بچے محمد آصف کو زبردستی حویلی لے جا کر چارہ کاٹنے والی مشین میں پائوں کی انگلیاں دیکر اسے شدید زخمی کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے۔