تفتیشی افسروں کو فنڈز فراہم نہ کرنے پر سپریم کورٹ برہم آئی جی سندھ کی ریکارڈ سمیت طلبی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے تفتیشی افسروں کو فنڈز فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئی جی سندھ ریکارڈ کے ساتھ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیش ہوکر وضاحت دیں کہ تفتیشی ونگ کا بجٹ کتنا ہے۔ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ میں غلام عباس کی درخواست کی سماعت کی گئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی حکم کے باوجود رقم کی فراہمی نہ ہونا حیران کن ہے۔ ڈی آئی جی فنانس سمیت دیگر افسر عدالت میں پیش ہوں۔ ہمارے علم میں آیا ہے کہ تفتیشی ونگ کو فنڈز ہی جاری نہیں کئے گئے۔