زرداری کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرنے کے کیس کی سماعت 28 جولائی تک ملتوی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے سابق صدر زرداری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت 28جولائی تک ملتوی کر دی۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے آفتاب ورک کی درخواست پر سماعت کی جس میں مئوقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق صدر نے فوج کے خلاف اشتعال انگیز بیان دیا۔