پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹر ریجن ٹورنامنٹ کا نیال شیڈول جاری کر دیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈنے قائد اعظم ٹرافی کے سلسلہ میں ریجنز اور ڈیپارٹمنٹس کے قومی پریمیئر فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایونٹس کا شیڈول جاری کر دیا ۔پی سی بی اعلامیہ کے مطابق انٹر ریجن ٹورنامنٹ 17ستمبر سے 2اکتوبر تک جبکہ انٹر ڈیپارٹمنٹس کے 15میچز 17ستمبر سے 14اکتوبر تک ہونگے ۔، پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین شکیل شیخ کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹس کی چھ اور ریجنز کی 8ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کے مین رائونڈ میں کوالیفائی کرنے کیلئے مقابلہ کریں گی ۔اے پول میں کراچی ،فیصل آباد ،ایبٹ آباد ،فاٹا اور پول بی میں لاہور ملتان ،بہاولپور اور سیالکوٹ کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ ریجنز کی ٹاپ ٹیمیں 2015-16میں ہونے والی قائد اعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کریں گی۔