فلم ’’بازار‘‘ کے فوٹو سیٹ کی افتتاحی تقریب
لاہور (کلچرل رپورٹر) فلمساز قیصر ثناء اللہ اور سراج خان کی پنجابی فلم بازار کے فوٹو سیٹ کی افتتاحی تقریب میٹروپول سینما میں ہوئی ‘ ایم پی اے کنول نعمان، بہار بیگم مہمان خصوصی تھیں۔ سخی سرور، چنگیز اعوان، سہیل بٹ راڈو والے، اعجاز کامران، زمرد بیگم، صفدر خان، راشد محمود، فیاض خان، اچھی خان، جونی ملک، پریا خان بھی شامل تھے۔ اداکار راشد محمود کیلئے اور دیگر مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اہتمام راشد محمود اور قیصر ثناء نے کیا۔