پیپلز پارٹی کی طرف سے ایران جوہری معاہدے کا خیرمقدم حکومت گیس پائپ لائن پر کام شروع کرے: شیری رحمن
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی نے ایران جوہری معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر فوری کام شروع کرے۔ منصوبے کو سابق صدر زرداری نے اپنے دور حکومت میں شروع کیا تھا۔ امید ہے ایران سے پابندیاں اٹھنے کے بعد ایرانی عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔