مکرمی! ہمارا ملک پاکستان اپنی تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے۔ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ حکومت پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے بجلی کی قلت، گیس اور پٹرول کی قلت، بحرانوں کی شکل اختیار کر چکی ہے ان تمام بحرانوں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ حکومت قومی ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب پر مکمل فوکس کیے ہوئے ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کا اجراء فوجی اور سیاسی قیادت کی باہم آہنگی کا نتیجہ ہے اور اس پر عملدرآمد کرنا وفاق اور صوبوں دونوں کی ہی ذمہ داری ہے۔ دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ جیتنے کیلئے ضروری ہے کہ تفریق کی بجائے یہ جنگ بحیثیت ایک قوم لڑیں۔ حکومت کو ہدف تنقید بنانے سے بہتر ہے کہ دہشت گرد عناصر پر توجہ صرف کی جائے اور ان کو بے نقاب کیا جائے۔ یہ بات بھی قابل اطمینان ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں فوجی اور سیاسی قیادت میں مکمل ہم آہنگی اور اتفاق پایا جاتا ہے۔ (وقاص ظفر، گورنمنٹ ایم اے او کالج شعبہ ابلاغیات، لاہور)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024