پنجاب حکومت اور متروکہ وقف املاک بورڈ کا اقلیتوں کے مذہبی مقامات کے تحفظ اور مذہبی بنیادوں پر سیاحت کے فروغ کیلئے تعاون کا فیصلہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب حکو مت اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے صوبہ پنجاب میں سکھوں اور ہندوو¿ں کے مقدس مذہبی مقامات، بابا گورو نانک بین الاقوامی یونیورسٹی اورگندھارا یونیورسٹی آف ٹیکسلا کے قیام ،رہتاس قلعہ اور ہڑپہ میںآثار قدیمہ کے تحفظ اور صوبے بھر میں مذہبی بنیادوں پر سیاحت کے فروغ کیلئے بھرپور باہمی تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔ ےہ فیصلہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے ہیڈ آفس نے گزشتہ روز روز صوبائی وزیر تعلیم وسیاحت رانا مشہود احمد خان اور بورڈ کے چیئرمین محمد صدیق الفاروق کی مشترکہ صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا۔