اے پی این ایس کا عید پر دو تعطیلات کا اعلان
کراچی (اے پی پی) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے اعلان کیا ہے اے پی این ایس کی رکن مطبوعات عیدالفطر کے موقع پر تعطیل کی وجہ سے دو دن شائع نہیں ہونگی۔ عید ہفتہ 18 جولائی ہونے کی صورت میں اتوار 19 اور پیر 20 جولائی کو صبح کے اخبارات شائع نہیں ہونگے جبکہ ہفتہ 18 جولائی اور اتوار 19 جولائی کو شام کے اخبارات شائع نہیں ہونگے تاہم شام کے اخبارات چاہیں تو پیر 20 جولائی کو اپنے ایڈیشن شائع کر سکتے ہیں جبکہ عید اتوار 19 جولائی ہونے کی صورت میں پیر 20 اور منگل 21 جولائی کو صبح کے اخبارات شائع نہیں ہونگے جبکہ اتوار 19 جولائی اور پیر 20 جولائی کو شام کے اخبارات شائع نہیں ہونگے تاہم شام کے اخبارات چاہیں تو منگل 21 جولائی کو اپنے ایڈیشن شائع کر سکتے ہیں۔