ماروی میمن نے سیکرٹری بی آئی ایس پی کو انکے عہدہ سے ہٹا دیا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے انکم سپورٹ پروگرام کے سیکرٹری کو اپنے عہدہ سے ہٹا دیا ہے۔ نوائے وقت کو معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ماروی میمن اپنے سیکرٹری کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھیں۔