لندن: دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام پر 3افراد گرفتار
لندن (رائٹرز) برطانوی پولیس اور کمانڈوز نے وسط لندن ہرٹ فورڈ شائر، لیوٹن اور دیگر علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 3افراد کو حراست میں لے لیا۔ ان کی قومیت اور شناخت نہیں بتائی گئی۔