پاکستانی اداروں پر تنقید ناقابل معافی ہے ’’لوپاکستان ‘‘کے جنرل سیکرٹری محبوب احمد
لندن (نامہ نگار) برطانیہ کی معروف شخصیت’’ لو پاکستان ‘‘کے جنرل سیکرٹری محبوب احمد نے کہا کہ بعض عناصر پارٹیاں پاکستان کے قومی اداروں پر بلا جواز تنقید کر کے ان کا تمسخر اڑا رہی ہیں۔ یہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔ انہیں یہ معلوم نہیں کہ ان کے بیانات سے نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستانیوں کی دلآزاری اور تضحیک ہو رہی ہے۔ پاکستان کا نام اور وقار خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔