لاہور(خصوصی نامہ نگار)توہین آمیز خاکوں کے خلاف تحریک حرمت رسول ﷺ کے جلسے، سیمینارز اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں گزشتہ روز بھی جاری رہیں، فرانس میں حجاب پر پابندی کا بل منظور ہونے پر شدید احتجاج،گستاخانہ خاکوں کے خلاف وکلاءبھی میدان میں نکل آئے، لاہور ہائی کورٹ بار کی حرمت رسول ﷺ کمیٹی کا سیمینار آج ہو گا، گجرات، ڈیرہ اسمٰعیل خان اور مظفر آباد میں حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں میں ہزاروں افراد کی شرکت، توہین رسالت کے خلاف عالمی سطح پر قانون سازی کی کوششیں تیز کرنے کا عزم تفصیلات کے مطابق دینی و سیاسی جماعتوں پر مشتمل اتحاد تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے زیر انتظام توہین آمیز خاکوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے بدھ کے دن بھی متعدد شہروں میں جلسوںوحرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا جس میں توہین آمیز خاکوں ، قرآن پاک کے غلط ترجمہ کی اشاعت اور فرانس میں حجاب پر پابندیوں کے مذموم واقعات کی سخت مذمت کی گئی مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ فرانس میں برقعہ اور حجاب پرپابندی اسلام و مسلمانوں کےخلاف اسلام دشمنی کا منہ بولتاثبوت ہے برقع اور حجاب شعائر اسلام اور شریعت کے بنیادی احکامات میں شامل ہیں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور حجاب پر پابندیوں جیسے اقدامات دنیا بھر میں اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر شائع کئے جارہے ہیںتوہین آمیز خاکوں کے خلاف گجرات، ڈیرہ اسمٰعیل خان اور مظفر آباد میں حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حرمت رسول ﷺ کے رہنماﺅںمولٰنا خالد سیف الاسلام، مولٰنا محمد اکرم ربانی ، مولٰنا محمد یونس قصوری، حافظ عبداللہ حنیف، قاری گلزار احمد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنے اصل دین پر کار بند ہو جائیں صلیبیوں و یہودیوں کے سامنے ہاتھ پھیلانا چھوڑ دیں امریکہ و یورپ سمیت دنیا کی کوئی قوت مسلمانوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ، فرقہ پرستی کے ناسور نے مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کر کے رکھ دیا ہے تحفظ حرمت رسول ﷺ کی تحریک پوری قوت سے جاری رکھیں گے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے تشکیل دی گئی حرمت رسول ﷺ ایکشن کمیٹی کے زیر انتظام آج جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ کے کراچی شہداءہال میں ” حرمت رسول ﷺ کے تقاضے اور امت مسلمہ کی ذمہ داریاں“ کے عنوان سے ایک بڑا سیمنار ہو گا جس میں وکلاءکی بڑی تعداد شریک ہو گی لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر میاں عبدالقدوس کی زیرصدارت ہونے والے اس سیمینار سے ممتازسینئر صحافی اور نوائے وقت گروپ آف نیوز پیپرز کے ایڈیٹرانچیف مجید نظامی، چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی، چیف ایڈیٹر ہفت روزہ جرار مولٰنا امیر حمزہ، معروف دانشور و کالم نگار اوریا مقبول جان و دیگر رہنما خطاب کریں گے دریں اثناءتحریک حرمت رسولﷺ کے رہنماﺅں مرکزی کنوینئر مولانا امیر حمزہ، مرکزی رہنما حافظ محمد عاکف سعید، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، قاری زوار بہادر، علامہ زبیر احمد ظہیر، حافظ عبدالغفار روپڑی،مولٰنا محمد شفیع جوش، اعجاز چوہدری، مولٰنا امجد خان، قاری محمد یعقوب شیخ، حافظ خالد ولید، علامہ علی غضنفر کراروی، سید نوبہار شاہ، مولٰنا زاہد القاسمی، مولٰنا سیف الدین سیف، قاری محمد یوسف احرار، مولٰنا مخدوم منظور احمد و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں فرانس کے ایوان میں حجاب پر پابندی کے بل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس ، بلجیم، سوئٹزرلینڈ اور دیگر ملکوں کو مسلمان عورت کا برقع ، حجاب اور مساجد کے مینار تکلیف دے رہے ہیں وہ شعائر اسلامی پر پابندیاں لگا کر مسلمانوں کے دلوں سے غیرت ایمانی اور حمیت کا جذبہ ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا گستاخان رسول کیلئے معافی کی کوئی گنجائش نہیں، مسلمان گستاخی کرنیوالوں سے انتقام لیکر رہیں گے
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024