
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آج سے شروع ہونے والے پاک بھارت وزراء خارجہ مذاکرات پرتبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور صدرمملکت آصف علی زرداری کے درمیان پاک بھارت وزراء خارجہ سطح کے ہونے والے مذاکرات کے ایجنڈے پر بات ہوئی۔