مندرہ (نامہ نگا ر) علاقہ کی سماجی سیاسی شخصیت پی ٹی آی کے رہنما چوہدری رضی حسنین آف کھکڑی نے اپنے بیان میں کہا یے کہ پی ٹی آئی تحصیل گوجر خان میں گزشتہ الیکشن میں کمزور امیدواروں کی وجہ سے ہاری ہے این 52 میں امیدوار طارق بھٹی نے 91ہزار ووٹ لئے جو چوھدری عظیم سے 8ہزار کم ووٹ لیے اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے بری طرح شکست کھائی حالانکہ میں ار او دفتر موجود رہا یہاں کی فارم 47 نیں چلا فیر الیکشن ہوا اور راجہ پرویز اشرف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے حلقہ پی پی 9 میں منیر بھٹی کو ٹکٹ کو دیا گیا جس کی حلقہ میں کی رسائی نہ تھی عوام سے اس کا کی رابطہ نہ تھا اور مسلم لیگ ن کے شوکت عزیز بھٹی نے یہ سیٹ جیت لی انہوں نے کہا اگر پی ٹی آئی کی اعلی قیادت نے اگر دوبارہ ان نااہلوں کو ٹکٹ دیے تو ہم کبھی ان کا ساتھ نیں دیں گے ۔
پی ٹی آئی تحصیل گوجر خان میں کمزور امیدواروں کی وجہ سے ہاری
Jan 15, 2025