محکمہ تعلیم پنجاب میں   4افسروں کے تبادلے 

Jan 15, 2025

لاہور (لیڈی رپورٹر) محکمہ تعلیم پنجاب نے ایجوکیشن اتھارٹیز کے 4 سربراہان کے تبادلے کردیئے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گجرات کے سربراہ کامران عزیز خان کو تبدیل کرکے پاکپتن تعینات کردیا گیا۔ پاکپتن ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ عتیق الرحمان کو ڈسٹرکٹ گجرات تعینات کردیا گیا۔ رحیم یارخان ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ فیاض احمد کا خانیوال ایجوکیشن اتھارٹی میں تبادلہ کردیا گیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے تبادلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مزیدخبریں