حکومت گھریلو صنعتوں کی سرپرستی کے‘حوصلہ افزائی ترجیح بنائے:لیاقت بلوچ

Jan 15, 2025

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، کھاریاں (گجرات) میں گھریلو صنعتوں کے مالکان اور انتظامی منیجرز سے ملاقات میں کہا کہ گھریلو صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے حوصلہ افزائی حکومت کی ترجیح اول بنائی  جائے۔ برآمدات میں اضافہ کیلئے غیرضروری درآمدات کا خاتمہ کیا جائے اور کاٹیج انڈسٹری کو بھرپور اعتماد دیا جائے۔   حکومت گھریلو صنعتوں کے لیے ہر طرح کی سرپرستی دے۔ نیز غیرترقیاتی اخراجات میں 30 فیصد کمی اور آئی پی پیز، شرح سود میں ہونے والی کمی سے ہونے والی بچت کا عام آدمی کو ریلیف کا ثمر ملنا چاہیے۔ 17 جنوری کو ملک گیر احتجاج میں 'بجلی سستی کرو' پْرامن مظاہرے ہونگے۔ لیاقت بلوچ نے گوجرانوالہ میں سکولوں میں گفتگو کرتے کہا2 کروڑ 35 لاکھ بچے سکولوں کی تعلیم سے محروم ہیں۔ آزادکشمیر اور گلگت-بلتستان کے نوجوانوں کو تعلیم، ہْنرمندی اور اْن کے لیے روزگار کو قومی ترجیح بنایا جائے۔

مزیدخبریں