لاہور: برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

Jan 15, 2023 | 18:34

ویب ڈیسک

سردیوں کی آمد ہوتے ہی لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ انڈے اور دیگر سبزیوں کے نرک سےعوام  پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت برائر مرغی کا گوشت 6 روپے فی کلو مزید اضافے کے بعد 507 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ فارمی انڈے 1 روپے اضافہ کرنے کے بعد 289 روہےفی درجن کے حساب سے فروخت کئے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہورمیں شہری ان بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں اور اس وقت  لاہور میں پیاز کی قیمتیں تا حال آسمان سے باتیں کررہی ہیں پیاز 250 روپے کلو سے220 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جبکہ ٹماٹر 80  روپے سے 60 روپے کلو کے حساب سے فروخت کئے جارہے ہیں۔

لہسن 400 ادرک 450 روپے کلو آلو 40 روپے کلو، بند گوبھی 30 پھول گوبھی 50 روپے کلومٹر 100 سے120 روپے کلو،مولی، شلجم،گاج،پالک،ساگ 40 سے 50 روپے کلو کے حساب سے ٖٖروخت کئے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں