
وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ گزشتہ 3 سال میں بین الاقوامی درجہ بندی میں 49 ویں نمبر سے 26 ویں نمبر پر آگیا ہے، عوام کے اعتماد اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مختلف اصلاحاتی اقدامات کے باعث 12سال بعد رواں مالی سال کے دوران ادارہ سالانہ خسارہ ختم کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اپنے مختلف ٹویٹس میں کیا۔ وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز نے کہا کہ 2018 میں ذمہ داری سنبھالی تو یہ ادارہ خسارے اور چیلنجز کا شکار تھا،گذشتہ 3سال میں پاکستان پوسٹ کی آمدن میں15 ارب روپے کا اضافہ ہوا