امریکی صدر جو بائیڈن نے فیڈرل ریزرو کے تین عہدیداروں کی نامزدگی کا اعلان کیا ہے، یہ نامزدگیاں مشکلات کا شکار اقتصادی بحالی کی کوششوں کا حصہ ہے۔وائٹ ہاو¿س کے بیان کے مطابق، بائیڈن نے سارہ بلوم راسکن کو فیڈرل ریزرو سسٹم کے بورڈ آف گورنرز کی نگرانی کے لیے وائس چیئر کے عہدے جبکہ لیزا کک اور فلپ جیفرسن کو فیڈرل ریزرو سسٹم کے بورڈ آف گورنرز میں خدمات انجام دینے کے لیے نامزد کیا ہے۔بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ نگرانی کے لیے وائس چیئر کے عہدے کے لیے راسکن کا شمار اب تک نامزد ہونے والے اہل ترین امیدواروں میں ہوتا ہے، جب کہ جیفرسن اور کک باصلاحیت ماہر اقتصادیات ہیں جن کا کئی دہائیوں کا معاشی مسائل پر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔راسکن امریکی محکمہ خزانہ کی ڈپٹی سیکرٹری اور فیڈرل ریزرو بورڈ کے گورنر کے طور پر کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے ریاست میری لینڈ کے لیے مالیاتی ریگولیشن کی کمشنر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔کک، جو اس وقت مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں اقتصادیات اور بین الاقوامی تعلقات کی پروفیسر اور نیشنل بیورو آف اکنامک ریسرچ میں ریسرچ ایسوسی ایٹ ہیں ، سابق صدر براک اوباما کی انتظامیہ میں وائٹ ہاس کونسل آف اکنامک ایڈوائزرز میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ وہ شکاگو کے فیڈرل ریزرو بینک کے مشاورتی بورڈ کے لیے بھی کام کررہی ہیں۔جیفرسن، نائب صدر برائے تعلیمی امور اور فیکلٹی کے ڈین اور ڈیوڈسن کالج میں اکنامکس کے پال بی فری لینڈ پروفیسر ہیں جو واسار کالج کے بورڈ آف ٹرسٹیز، فیڈرل ریزرو بینک منیاپولس کے مواقع و جامع ترقی کے انسٹی ٹیوٹ کے مشاورتی بورڈ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ نیشنل اکنامک ایسوسی ایشن کے سابق صدر بھی ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024