
اقوام متحدہ کی پوسٹل ایڈمنسٹریشن (یو این پی اے)نے بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کے حوالے سے "امن کے لیے کھیل " کے نام سے نئے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں۔یو این پی اے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اس نے اولمپک سرمائی کھیلوں کے لیے ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ جاری کیے گئے ڈاک ٹکٹوں پر ہاکی کے کھلاڑیوں، سنو بورڈرز، فگر سکیٹرز، بوبسلیڈرز، کرلراورالپائن سکیرز کی تصاویر ہیں۔ان ڈاک ٹکٹوں کی تصویر کشی چینی مصور فیفی روآن نے کی ہے جنہیں اقوام متحدہ کے ڈیزائنر روری کاٹز نے ڈیزائن کیا ہے۔