کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام اور ملت ایکسپریس3گھنٹے تاخیر کا شکارہوئیں، ترجمان ریلوے
پنجاب اور سندھ میں شدید دھند کی وجہ سے ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ترجمان ریلوے کے مطابق دھندکے باعث مسافر ٹرینیں 2سے 8گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔ترجمان نے بتایا کہ کراچی سے آنے والی بزنس ایکسپریس 8گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جبکہ پاکستان ایکسپریس 6 گھنٹے، عوام ایکسپریس اورکراچی ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔ترجمان کے مطابق بابا ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس 4 گھنٹے، قراقرم ایکسپریس، جعفر ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس 3گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔اس کے علاوہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام اور ملت ایکسپریس3گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔