گیس کی مسلسل لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ
وہاڑی،شاہجمال ( کرائم رپورٹر،نامہ نگار ) دھند بڑھنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ،مختلف علاقوں سے گیس غائب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، تفصیل کے مطابق سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث ناشتہ لیٹ ہونے کی وجہ سے سکول کالج جانے والے طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے۔شاہجمال سے نامہ نگار کے مطابق شہر ونواح میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں محمد یاسین ،مرید احمد ندیم،محمد سجاول،اکمل نے احتجاج، کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ جمال میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے علاقہ مکینوں کو عذاب میں مبتلا کیاہواہے ۔عرصہ دراز سے سوئی گیس کے کم پریشر لوڈشیڈنگ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے،گیس سلنڈرزاور لکڑیاں مہنگے داموں ا ستعمال کر نے پر مجبور ہیں ۔
گیس