لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کے تحفظ کے لئے ایس او پیزپر عملدرآمد ضروری :چیئرمین نیپرا
ملتان (سماجی رپورٹر) نیپرا کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی نے کہا ہے کہ دوران ڈیوٹی لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ایس او پیزپر عملدرآمد ضروری ہے۔ٹرانسفارمرز، پولز اور لائنوں پر کام کرنے سے قبل سیفٹی آلات کے بھرپور اور مکمل استعمال سے انسانی جانوں کا ضیاع روکنا ممکن ہے اور ملتان سمیت ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لائن سٹاف کی جانب سے محکمانہ قواعد اور قوانین پر عملدرآمدکرکے دوران ڈیوٹی حادثات کی شرح میں واضح کمی آئی ہے اور اس کمی کو صفر کرنا انتہائی ضروری ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں ’’اونچائی پر کام کرنے‘‘ کے موضوع پر سیفٹی ویینار کے موقع پر کیا۔ ویبینار میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پرمیپکو ہیڈ کوارٹر، ریجنل ٹریننگ سنٹر سمیت ریجن بھر کے تمام سرکلوں، ڈویژنوں اور سب ڈویژنوں کے افسران و لائن سٹاف نے آن لائن شرکت کی۔
چیئرمین نیپرا