خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز حاصل کرکے بلیک میل کرنے والے ملزم گرفتار
ملتان (نمائندہ خصوصی)ایف آئی اے ، سائبر کرائم نے کاروائی کرتے ہوئے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوزحاصل کرکے بلیک میل کرنے والے ملزم محمد بلال کو ملتان سے گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے دھوکے سے شکایت کرنے والی خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور وڈیو حاصل کرنے کے بعد اسے اور اسکے خاندان کو بلیک میل کر نا شروع کردیا تھا جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم نے چھاپے کے دوران مبینہ شخص سے موبائل اور لیپ ٹاپ برآمد کیا جس میں عریاں مواد اور وٹس ایپ میں استعمال ہونے سِمز تھیں۔ موبائل فون کی تلاشی سے پتہ چلا کہ ملزم کئی خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث ہوسکتا ہے۔
ملزم گرفتار