ججز تعیناتی کیلئے جوڈیشل کونسل کی ازسر نو تشکیل دی جائے‘ مسعود چشتی
بورے والا(نامہ نگار)چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل پیر محمد مسعود چشتی نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 175۔ Aمیں ترمیم کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بورے والا بار کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کونسل کی از سر نو تشکیل کی جائے اور اس میں نمائندے اپوزیشن کے بھی شامل کئے جائیں اور ججز کی تعداد کم کرکے دو سپریم اور دوہائی کورٹ کے ججز شامل کئے جائیں چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل نے کہاکہ ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے سنیارٹی کے اصول کو مدنظر رکھا جانا چاہیے اور تقسیم شدہ مینیڈیٹ میں سپریم کورٹ میں تعیناتی نہیں ہونی چاہیے تقریب سے سابق چیئرمین پنجاب بار کونسل ملک نوشیر خان لنگڑیال ایڈووکیٹ،سابق صدور سردار ساجد احمد ڈوگر ایڈووکیٹ،مہر طاہر امجد ایڈووکیٹ،محمد جاوید شاہین ایڈووکیٹ،صدر بار چوہدری محمد صدیق آرائیں اور جنرل سیکرٹری مشاہد حسین چوہدری نے بھی خطاب کیا بعدازاں چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل پیر محمد مسعود چشتی نے مرزا شہزاد اشرف کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی جس میں تاجران اور نمائندہ شہریوں نے شرکت کی۔
مسعود چشتی