ڈویژنل پبلک سکول و کالج سٹاف 3ماہ کی تنخواہ سے محروم گھروں میں فاقے
میاں چنوں(شاہد محمود چوہدری سے) میاں چنوں کی بہترین تعلیمی درسگاہ ڈوثیرنل پبلک سکول اینڈ کالج میاں چنوں تنزلی کا شکار سٹاف تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کی بہترین تعلیمی درسگاہ ڈوثیرنل پبلک سکول اینڈ کالج میاں چنوں جو کہ میاں چنوں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلایا جا رہا ہے جسکا چیئرمین ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی اور سیکرٹری اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں رابعہ سیال ہیں اور اس میں پوسٹ گریجویٹ تک کلاسز ہوتی ہیں کا سٹاف پچھلے 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے ٹیچرز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے گھروں میں فاقوں تک کی نوبت آپہنچی ہے لیکن ڈوثیرنل پبلک سکول اینڈ کالج میاں چنوں کی انتظامیہ فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کر ہمیں تنخواہوں کی ادائیگی سے انکاری ہے اس سلسلے میں جب ڈوثیرنل پبلک سکول اینڈ کالج میاں چنوں کے پرنسپل ڈاکٹر خالد فاروق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے فنڈز کی دستیابی پر تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی اس سلسلے میں جب میاں چنوں ایجوکیشنل ٹرسٹ کی سیکرٹری اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں رابعہ سیال سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا جلد مسئلہ حل ہو جائے گا اور سٹاف کو تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی ۔
پبلک سکول و کالج