سوشل میڈیا پر مہنگی ترین پوسٹ اسٹار فٹبالر رونالڈو نمبر ون
لندن (آئی این پی)لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے نامور ریسلر ڈوین جانسن کو سوشل میڈیا پر شکست دے دی، مہنگی ترین پوسٹ کا ٹائٹل رونالڈو نے جیت لیا۔ہوپر ویب سائٹ کے مطابق دو ہزار اکیس میں انسٹاگرام پر مہنگی ترین پوسٹ کرنے والوں میں کرسٹیانو رونالڈو کے علاوہ کوئی بھی شخص مہنگی ترین پوسٹ کا ٹائٹل حاصل نہیں کرسکا۔رونالڈو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے 28کروڑ 29لاکھ روپے جبکہ ڈوین جانسن ایک پوسٹ کے 26کروڑ 86لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔یاد رہے کرسٹیانو رونالڈو کی انسٹاگرام پر 389ملین فولورز ہیں جبکہ دی راک کے فولورز کی تعداد 289ملین ہے۔اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آریانہ گرینڈے ہیں، جو ایک پوسٹ کے 26کروڑ 57لاکھ جبکہ کیلی جینر 26کروڑ 29لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔
رونالڈو نمبر ون