Waqt News
Saturday | August 13, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • ساتویں مردم شماری کا عمل 4 ماہ کے لیے ملتوی
  • لاہور: پی ٹی آئی جلسے کیلئے ہاکی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات مکمل
  • کار حادثے میں زخمی امریکی اداکارہ ایک ہفتے بعد چل بسی
  • چین کے صدر شی جن پنگ اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے
  • ہواوے نے کاروباری نتائج کا اعلان کر دیا

منی بجٹ اور سٹیٹ بنک ایکٹ کی منظوری

Jan 15, 2022 7:53 AM, January 15, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
منی بجٹ اور سٹیٹ بنک ایکٹ کی منظوری

قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے شدید احتجاج اور ہنگامے کے باوجود جمعرات کی شام منی بجٹ اور سٹیٹ بنک ترمیمی بل سمیت متعدد مسودات قانون کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔ اس موقع پر اپوزیشن نے سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی اور سپیکر ڈائس کا گھیرائو کرتے ہوئے منی بجٹ بل اور سٹیٹ بنک ترمیمی ایکٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ اس موقع پر حکومتی ارکان نے وزیراعظم کی نشست کے اردگرد اپنا دفاعی حصار بنالیا۔ اپوزیشن نے دونوں بلوں پر ایوان میں انکے حق اور مخالفت میں پڑنے والے ووٹوں کی باقاعدہ گتنی کرانے کا تقاضا کیا مگر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے رائے شماری کا اپنا طریقہ برقرار رکھا اور یہ بل کثرت رائے سے منظور ہونے کا اعلان کر دیا۔ 

ساتویں مردم شماری کا عمل 4 ماہ کے لیے ملتوی

ضمنی فنانس بل (منی بجٹ) مجریہ 2021ء بعض ترامیم بھی پیش کی گئیں جنہیں ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ ان ترامیم کے تحت ڈبل روٹی‘ نان‘ شیرمال‘ دودھ‘ لیب ٹاپ‘ لال مرچ‘ آیوڈین نمک پر ٹیکس واپس لے لیا گیا ہے جبکہ مختلف شعبوں کو دستیاب 343‘ ارب روپے کے ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی چھوٹ اور رعایت ختم کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں منی بجٹ کے ذریعے درآمدی گاڑیوں اور موبائل فونز پر ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے جبکہ بچوں کے پانچ سو روپے تک کے 200 گرام دودھ کے ڈبے پر جی ایس ٹی واپس لے لیا گیا ہے تاہم اس سے زائد قیمت کے ڈبے پر جی ایس ٹی برقرار رہے گا۔ اسی طرح پولٹری کے اِن پٹ پر جی ایس ٹی برقرار رکھا گیا ہے۔ مقامی 13 سو سی سی کار پر ڈیوٹی پانچ فیصد سے کم کرکے اڑھائی فیصد کر دی گئی ہے جبکہ 2001 سی سی سے زائد قوت کی گاڑیوں کا سیلز ٹیکس دس فیصد کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح گھریلو صنعتوں کی ترقی کیلئے کاٹج انڈسٹری پر جی ایس ٹی کی شرح دس فیصد سے کم کرکے آٹھ فیصد کر دی گئی ہے تاہم ڈیوٹی فری شاپس سے قواعد سے ہٹ کر نکالی جانیوالی اشیاء  پرسیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کر دی گئی ہے۔ اسی طرح سیکشن 6۔اے کے تحت پاکستان میں بنائی جانیوالی مشینری اور سیکشن 13 کے تحت ہونیوالی برآمدات اور شپنگ صنعت کو فراہم کئے جانیوالے پارٹس پر بھی جی ایس ٹی کی چھوٹ ختم کر دی گئی ہے اور 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کردیا گیا ہے جبکہ  قرآن مجید اور اخبارات و جرائد کیلئے سپلائی ہونیوالا کاغذ اور نیوز پرنٹ‘ نئے کرنسی نوٹ، سٹاک مارکیٹ کے حصص اور پرائز بانڈ کی سپلائی‘ سونے کی پلیٹوں‘ پیکٹوں میں بند مرغی گوشت اور اس سے بنی ہوئی مصنوعات‘ حلال مویشیوں کے اعضائ‘ الیکٹرانک سرکٹ اور متعدد دیگر مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کرکے ان پر 17 فیصد جی ایس ٹی لاگو کر دیا گیا ہے اور مختلف پاور کی گاڑیوں پر ایک لاکھ سے چار لاکھ روپے تک انکم ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ ڈبل کیبن گاڑیوں کی درآمد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھا کر دس فیصد کردی گئی ہے۔ 

لاہور: پی ٹی آئی جلسے کیلئے ہاکی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات مکمل

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہم معاملات کو دستاویزی شکل دے رہے ہیں اور جب بھی دستاویزی شکل دینے کی بات کی جاتی ہے تو واویلا مچ جاتا ہے کیونکہ سب نے بندر بانٹ کی ہوئی ہے۔ انکے بقول 343‘ ارب روپے میں سے 280‘ ارب روپے ری فنڈ ہو جائینگے۔ باقی صرف 71‘ ارب روپے رہ جائیگا تو یہ ٹیکس کا طوفان تو نہیں‘ اس سے غریب کو کیا ہو جائیگا۔ 

اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات‘ تیل‘ گیس‘ ادویات اور دوسری اشیائے خوردنی کے نرخوں میں بتدریج اضافے اور صنعت کاروں و جاگیرداروں کے مختلف مافیاز کی جانب سے وقتاً فوقتاً کی جانیوالی مصنوعی مہنگائی کے نتیجہ میں مہنگائی کا گراف پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سب سے زیادہ بلند ہوا ہے جو اس لئے بھی عوام کیلئے اضطراب کا باعث ہے کہ عمران خان اور انکی پارٹی پی  ٹی آئی نے سابق حکمرانوں کے بڑھائے گئے غربت‘ مہنگائی‘ بے روزگاری کے مسائل اور اسی طرح آئی ایم ایف کے ناروا شرائط پر مبنی قرضوں سے ملک اور قوم کوخلاصی دلانے کے نعروں اور دعوئوں کی بنیاد پر 2018ء کے انتخابات میں وفاقی اور صوبائی اقتدار کا مینڈیٹ حاصل کیا تھا جبکہ پی ٹی آئی حکومت کے آغاز ہی میں پٹرولیم مصنوعات‘ بجلی‘ گیس کے نرخوں میں بتدریج اضافہ کی سابق حکمرانوں کی پالیسی برقرار رکھتے ہوئے دو ضمنی میزانیوں کے ذریعے بھی عوام پر براہ راست اور بالواسطہ نئے ٹیکسوں کے انبار لگا دیئے گئے۔ پھر پی ٹی آئی حکومت نے قوم کو آئی ایم ایف سے خلاصی دلانے کا وعدہ ایفاء کرنے کے بجائے اس سے مزید سخت شرائط کے ساتھ چھ ارب ڈالر کے قسط وار قرضے کا معاہدہ کرلیا جبکہ پی ٹی آئی دور میں پیش ہونیوالے تین قومی اور صوبائی میزانیوں میں بھی مروجہ ٹیکسوں کی شرح بڑھا کر مختلف نئے ٹیکسوں کا اضافہ کر دیا گیا چنانچہ عام آدمی جو پہلے ہی غربت‘ مہنگائی‘ بے روزگاری کے مسائل سے عاجز آیا ہوا تھا‘ ان مسائل کے دلدل میں مزید غرق ہونے لگا اور اس وقت عام آدمی کیلئے عملاً جسم اور تنفس کا سلسلہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے جسے بہت تیزی سے قبر کی جانب دھکیلا جا رہا ہے۔ حد تو یہ ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے تحت لاگو ہونیوالے سٹیٹ بنک ایکٹ اور آئی ایم ایف کی شرائط کے تابع منظور کرائے گئے فنانس بل کے حوالے سے ملک کی آزادی اور خودمختاری کی بھی پاسداری نہیں کی گئی چنانچہ اسی تناظر میں اپوزیشن ہی نہیں‘ دوسرے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی طرف سے بھی حکومتی پالیسیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا تاہم اصلاح احوال کا سوچنے کی بجائے حکومتی وزیروں‘ مشیروں اور خود وزیراعظم نے ہر گند اور خرابی کا سارا ملبہ سابق حکمرانوں پر ڈال کر اپوزیشن کے لتے لینا شروع کر دیئے جس سے سیاسی محاذآرائی کی فضاگرم ہونا فطری امر تھا۔ اب جس طرح پارلیمنٹ میں زورزبردستی کے ساتھ وائس ووٹ کی بنیاد پر عددی اکثریت ظاہر کرے ضمنی میزانیے سمیت مختلف بل منظور کرائے جا رہے ہیں‘ اس سے پارلیمنٹ کی وقعت و صلاحیت پر سوال اٹھانے کا بھی اپوزیشن کو موقع مل رہا ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ آئے روز مہنگائی کے سونامی اٹھانے پر منتج ہونیوالے حکومتی اقدامات کا بے معنی دلیلوں اور تاویلوں سے دفاع بھی کیا جاتا ہے اور یہ کہہ کر عوام کے زخموں پر نمک بھی چھڑکا جاتا ہے کہ 71‘ ارب روپے کے نئے ٹیکس لگنے سے عوام مہنگائی سے مر تو نہیں جائیں گے۔

کار حادثے میں زخمی امریکی اداکارہ ایک ہفتے بعد چل بسی

اس وقت زمینی حقائق یہ ہیں کہ مہنگائی کے عفریب نے چاروں جانب سے عوام کو جکڑ رکھا ہے جس پر عوامی اضطراب کے علاوہ اب حکومتی صفوں کے اندر سے بھی اختلاف رائے پر مبنی آوازیں اٹھ رہی ہیں اور حکومتی اتحادیوں کے ساتھ ساتھ خود پی ٹی آئی کے مختلف عہدیداروں اور ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے بالخصوص منی بل اور سٹیٹ بنک ترمیمی ایکٹ پر تحفظات کا اظہار سامنے آیا ہے۔ حکومت ایک جانب منی بجٹ کے ذریعے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ لاد رہی ہے اور دوسری جانب رواں ماہ کے دوران بھی فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی چار روپے 30 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کا نیپرا کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن کے ذریعے اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ اگلے پندھرواڑے کے نئے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ناروا اضافے کی سمری اوگرا تیار کرکے بیٹھی ہوئی ہے۔ اس صورتحال میں عوام کے پاس زندہ درگور ہونے کے سوا اور کیا  چارۂ کار رہ جائیگا۔ اپوزیشن تو اپنی اپنی مصلحتوں کے تابع شاید ہی حکومت کی تبدیلی کیلئے کوئی فیصلہ کن کردار ادا کر پائے تاہم آئندہ انتخابات میں عوام ضرور اپنی تحقیر اور روزافزوں مسائل کا حکمران پی ٹی آئی سے بدلہ لے سکتے ہیں۔ 

چین کے صدر شی جن پنگ اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • خوئے غلامی اور دور حاضر میں سوشل میڈیا کا اثر 

    Aug 12, 2022
  • شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی گرفتاری کے معاملے پر شیخ ...

    Aug 11, 2022 | 18:40
  • اور پھنس جانا گل کا رانا کے جال میں 

    Aug 12, 2022
  • سونے کی قیمت میں مزید کمی

    Aug 11, 2022 | 19:26
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ساتویں مردم شماری کا عمل 4 ماہ کے لیے ملتوی

    Aug 13, 2022 | 00:30
  • لاہور: پی ٹی آئی جلسے کیلئے ہاکی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی ...

    Aug 13, 2022 | 00:21
  • کار حادثے میں زخمی امریکی اداکارہ ایک ہفتے بعد چل بسی

    Aug 13, 2022 | 00:16
  • چین کے صدر شی جن پنگ اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    Aug 13, 2022 | 00:04
  • ہواوے نے کاروباری نتائج کا اعلان کر دیا

    Aug 12, 2022 | 23:55
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • نازیہ حسن کی یاد میں!!!!!

    Aug 13, 2022
  • حقیقی آزادی کا حقیقی راستہ اور بائیڈن

    Aug 13, 2022
  • اور پھنس جانا گل کا رانا کے جال میں 

    Aug 12, 2022
  • پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی پیاری ...

    Aug 12, 2022
  • خوئے غلامی اور دور حاضر میں سوشل میڈیا کا اثر 

    Aug 12, 2022
  • 1

    ڈاکٹر شہباز گل کا اعترافی بیان ا ور تحریکِ انصاف کا مستقبل 

  • 2

    قومی اسمبلی میں اقلیتوں کے  حقوق پر متفقہ قرارداد 

  • 3

    پاکستان سے عوامی سطح کے تعلقات پر امریکی سفیر کا اظہار ِ اطمینان 

  • 4

    دہشت گردی کا خاتمہ اور قومی اتحاد و یکجہتی 

  • 5

    او آئی سی اور سعودی کابینہ کا  اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ

  • 1

    ہفتہ‘ 14  محرم الحرام،   1444ھ، 13اگست 2022 ء

  • 2

    جمعۃ المبارک‘ 13  محرم الحرام،   1444ھ، 12اگست 2022 ء

  • 3

    جمعرات، 12  محرم الحرام،   1444ھ، 11اگست 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ پر جاری پروپیگنڈا

    Aug 13, 2022
  • یوم آزادی اور پاک فوج 

    Aug 13, 2022
  •  بطور وزیراعظم، اسباب ناکامیٔ کپتان

    Aug 13, 2022
  • ’’اے مادرِ وطن ، ترے پیاروں کی خیر ہو!‘‘

    Aug 13, 2022
  • فوج کے اندر بغاوت کرانے کی سازش 

    Aug 13, 2022
  • .یوم آزادی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات ; قائد اعظم محمد ...

    Aug 13, 2022
  • بھارتی آبی جارحیت ، بارش

    Aug 13, 2022
  • ایبٹ آباد کا پہلا یوم آزادی

    Aug 13, 2022
  • خالہ جان بھی رخصت ہو گئیں 

    Aug 13, 2022
  • عاشق ڈوگر سے ہاشم ڈوگر تک

    Aug 13, 2022
  • 1

    وزیر اعلی پنجا ب چوہدری پرویز الٰہی سے چند گزارشات 

  • 2

    طالبان کی واپسی؟

  • 3

    تانگہ 

  • 4

    مسیحا

  • 5

    بزرگوں کے ساتھ ظلم زیادتی اور ناانصافی کیوں؟ 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    انبیائے کرام کی دعوت توحید

  • 2

    کلام الامام (۲)

  • 3

    کلام الامام (۱)

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 5

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    ارمغان حجاز

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    بال جبریل

  • 5

    بال جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group