ڈاکٹرعدیل احمد باجوہ کوینگ سائنٹسٹ کا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد
فیروزوٹواں + شیخوپورہ(نامہ نگار+ نامہ نگار خصوصی) امریکہ میں قائم دنیا کے انٹرنیشنل الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونک ایسو سی ایشن بین الاقوامی ادارے کی طرف سے شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے طالب علم ڈاکٹرعدیل احمد باجوہ کوینگ سائنٹسٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ شیخوپورہ بار کے مسعود احمد باجوہ ایڈووکیٹ کے بیٹے نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام اونچا کر دیا ان کی قابلیت کو دیکھتے ہوئے امریکہ کی سب سے بڑی (کے اینڈ صفائ)کمپنی نے انہیں اسسٹنٹ ریسرچ الیکٹریکل انجینئرکی پوسٹ پر رکھ لیا فیروزوٹوں کے رئیس اعظم ملک تجمل ریاض وٹو نے ان کو مبارک باد دیتے کہا کہ آپ جیسے ہونہار بچے ہی قوم کا سرمایہ ہیں ۔