پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے : سعد الرحمن خان
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما سعد الرحمن خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے اور شفاف جمہوری طریقہ کار پر یقین رکھتی ہے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عوام کی حقیقی منتخب کردہ قیادت کواقتدار سونپا جائے، جعلی مینڈیٹ لینے والوں کا گھر جانے کاوقت آچکا ہے اور بلاول بھٹو زداری ہی ملک کے وزیراعظم ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری ملک کے مقبول لیڈر ہیں،پیپلزپارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی،ملک میں بڑھتی مہنگائی سے غریب شہری کاچولہا ٹھنڈہ ہوچکا ہے ۔