ڈیرہ مراد جمالی ‘ رات گئے 3وارداتیں‘ملزمان پکڑے نہ جاسکے
ڈیرہ مراد جمالی(پی پی آئی)نصیرآباد کے گوٹھ خان محمد سے گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے تین بیٹریاں ایک ٹریکٹر جبکہ گھروں سے قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے،چور گرفتار نہ ہونے اہل علاقہ نے کھوجی کتے منگوا لئے۔کتوں کی نشاندہی پر پکڑے گئے ملزمان کو قبائلی جرگہ نے دہکتے انگاروں پر سے گزر کر صفائی دینے کی شرط رکھی ہے جبکہ دوسری واردات گوٹھ خدابخش کھوسہ کے قریب ہوئی جہاں نامعلوم مسلح ڈاکوں نے غلام حسین نامی شخص سے موٹر سائیکل ،نقدی ،دو موبائل چھین لئے اور فرار ہوگئے تیسری واردات میں جو با گرانی کراس قومی شاہراہ پر ہوئی دو نامعلوم ڈاکوئوں نے نیاز احمد نامی شخص سے موٹر سائیکل دو موبائل فون اور چھ ہزار روپے نقد چھین کرفرار ہو گئے۔