امریکی مزدوروں کی کمی نوول کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے دوران بدتر ہوگئی، فنانشل ٹائمز
لندن (شِنہوا)امریکہ بھر میں کاروباری ادارے پوری حد تک عملہ رکھنے کی جدوجہد کررہے ہیں، جس کی بنیادی وجہ بڑھتے ہوئے نوول کرونا وائرس کے انفیکشن کے نتیجے میں ان کے عملہ کے بہت سارے ارکان کا یا تو بیمار ہو نا یا پھر گھروں میں قرنطینہ ہو نا ہے۔ فنانشل ٹائمز نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی کاروباروں کی ایک بڑی تعداد عارضی طورپربند ہو رہی ہے یا پھر وہ کام کے اوقات کو ترتیب دے رہے ہیں کیونکہ کرونا وائرس سے متاثرہ امریکی شہریوںکی تعداد اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایئرلائنز، خوردہ فروش، ریستوران، ہسپتال اور اسکول اضلاع ان شعبوں میں شامل ہیں جنہیں عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ کیپیٹل اکنامکس کے ایک سینئر امریکی ماہر معاشیات اینڈریو ہنٹر کے ایک تجزیہ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 50 لاکھ سے زیادہ امریکی ، یا ملک کی کل افرادی قوت کا 2 فیصد، رواں ہفتے گھروں میں الگ تھلگ ہو سکتے ہیں۔