محاصرے تلاشی کاروائیاں جاری راجوری میں 2قابض فوجی ہلاک
لندن‘ سرینگر(اے پی پی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ضلع راجوری میں دو بھارتی فوجی پراسرار فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ کنٹرول لائن کے ساتھ راجوری کے علاقے ہنجن والی میں پیش آیا جس میں دو بھارتی فوجی زخمی ہو گئے بعدازاں و ہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔دوسری جانب غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ہندو انتہاپسندوں کے اشتعال انگیز بیانات اور نسل کشی کی دھمکیوں پرسخت تشویش ظاہر کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ایک بیان میں ہریدوار میں ہندو دھرم سنسد کے دوران مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اورنسل کشی کی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہریدوار میں 17سے 19دسمبر ک دھرم سنسد کے دوران ہندو انتہاپسندوں کی نفرت اوراشتعال انگیز تقاریر اورنسل کشی کی دھمکیاں افسوسناک اورقابل مذمت ہیںجبکہ تحریک کشمیر برطانیہ نے26جنوری کوبھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر جموںو کشمیر پر اسکے غیر قانونی تسلط کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے برطانیہ او دنیا بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے لندن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ اور دنیا بھر میں کشمیری جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔
کشمیر