سی پی اوراولپنڈی کی گوجر خان میں کھلی کچہری، موقع پر احکامات جاری

گوجرخان (نامہ نگار)سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی کی گوجر خان میں کھلی کچہری،ڈی ایس پی گوجرخان، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد کی شرکت،سی پی او نے شہریوں کی 30 سے زائد درخواستوں پر متعلقہ افسران کو موقعہ پر احکامات دئیے آپ کے پاس آنے کا مقصد آپ کی دہلیز پر مسائل کو سننا اور حل کرنا ہے شہریوں کے تعاون اور جرائم کی نشاندہی سے پولیسنگ کو بہتر بنائیں گے ہمارا مشن ہے کہ آپ کو اچھا کام کر کے دکھائیں جرائم کی بیخ کنی اور شہریوں کی سہولت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ساجد کیانی نے گوجر خان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیااس موقعہ پر ڈی ایس پی گوجرخان، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔